حقیقت میں اب نوجوان ہی اس معاشرے کا اہم ستون ثابت ہو سکتے ہیں، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on December 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

tf
پروجیکٹ آنے والے سال میں جلد مکمل ہو کر عوام کے ذہنوں میں مدتوں یاد رہے گا
لاہور(یو این پی) معاشرے میں ترقی اسی وقت ممکن ہوگی جب ہمارے ملک کے نوجوان صحت مند تفریح اور مضبوط اعصاب کے مالک ہوں گے اور یہ بات طے ہے کہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کو دیکھنا ہو تو اس ملک کے میدان اور تفریح کے ذرائع دیکھ لیں، یقیناًوہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا ، حقیقت میں اب نوجوان ہی اس معاشرے کا اہم ستون ثابت ہو سکتے ہیں یہ بات ڈائریکٹر طلال فرحت نے نجی ادارے کے انسٹیٹیوٹ میں دوران لیکچر طلباء و طالبات سے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تفریح کے لیے میدان بہت بہت ہیں مگر وہاں کھیلنے کے لیے نوجوان نہیں اور وہ نوجوان آج کل گھروں میں بیٹھے یا تو کمپیوٹر پر بیٹھے مصروف ہیں یا پھر موبائل میں اپنا وقت صرف کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے لیے نِت نئے آئیڈیاز پر کام کریں، گھروں سے نکل کر کسی مثبت کام کی طرف توجہ دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک ٹیلی وژن اور دوسری فلم وہ واحد ذریعہ ہے کہ جس سے ہماری فیملیز انٹرٹینمینٹ چاہتی ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے موضوعات پر ڈرامے اور فلمیں بنائیں کہ جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ سبق آموز کہانیاں دیکھنے کو ملیں، ویسے ہی ہماری عوام ملکی حالات کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان ہے اس لیے ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ جس سے ذہنی سکون حاصل ہو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسے ہی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں کہ جس میں نئے اور چند سینئر لوگوں کو لے کر کام کر کے دیکھنے والوں کو ایک نئی کہانی دکھا سکیں کہ جس میں تفریح کے ساتھ سبق بھی ہو، امید ہے کہ یہ پروجیکٹ آنے والے سال میں جلد مکمل ہو کر عوام کے ذہنوں میں مدتوں یاد رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes