وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments
555اسلام آباد ۔۔۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پیر کو یہاں پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کے جاری احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اب تک اختجاج کرنے اور دھرنے دینے والوں کے ساتھ بڑی نرمی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہمیں پرا من سیاسی اختجاج اور سول نافرمانی میں فرق کو واضح کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی جمہوری ملک میں سڑکیں اور کاروبار بند کرنے کے اختجاج کی کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی کہیں عام شہریوں کی زندگی کو تکلیف میں ڈالنے کی اجازت ہے۔ ہمیں اپنی تقریروں میں صرف جمہوریت اور جمہوری روایات پر لیکچر نہیں دینے چاہئیں بلکہ ہمیں اپنے رویے بھی جمہوری بنانے ہوں گے۔ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت کو تحفظات ہوں تو اس کو قانون کی عدالت میں جانے اور کیس کرنے کا پورا حق ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اس طرح کے ہر تعاون کیلئے تیار ہے جو ملک کی ترقی اور امن میں معاون ہو۔ جماعت اسلامی کیا میر نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں سیاسی استحکام کے حصول اور فروغ کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی کے سربراہ اور ان کی جماعت کے کردار کو سراہا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme