ٹاؤن شپ ،گرین ٹا ؤن اور ملحقہ علاقوں نے پی ٹی آئی کی معیشت کی تباہی کی کال مسترد کر دی

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

IMG_3721
لاہور (یواین پی)اہلیان ٹاؤن شپ ،گرین ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے تاجران نے 15دسمبر کی پی ٹی آئی کی معیشت کی تباہی کی کال مسترد کر دیا لاہور پلمبر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کنونشن میں سنیئر نائب صدر ٹاؤن شپ بورڈ چوہدری اختر حیات نے تاجروں سے اپیل کی تھی کہ15دسمبر کو اپنا کاروبار جاری رکھیں جس پر تاجروں نے عمل کیا اور مارکیٹیں کھلی رکھیں ،اس موقع پر ٹاؤن شپ تاجر بورڈ کے صدر ملک نثار کھوکھر ،سنیئر نائب صدر چوہدری اختر حیات ،سیکرٹری نشرو اشاعت خواجہ سلیم ،جنرل سیکرٹری شفیق الرحمٰن ،مادر ملت روڈ سے سلیم قادری ،چاندنی چوک سے وحید لودھی ،شیخ تنویر ،شیخ امین ،میاں سلامت ،اجمل ہاشمی ،ندیم بشیر ،کے ہمراہ ڈیوٹی آفیسر سلیم شوکت سب انسپکٹر نے مدینہ روڈ ،ابوبکر روڈ ،ٹاؤن شپ مین مارکیٹ ،کالج روڈ ،مادر ملت روڈ ،سول ڈیفنس روڈ کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی اطمنان بخش صورت حال اور تمام بازار کھلے دیکھ کر کہا کہ پاکستان کے عوام جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کے کام بند کروانے کی احتجاجی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور ہم کسی بھی ایسی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes