مونالی ٹھاکر ریالٹی شو’’سارے گاما پا ٹو‘‘ میں جج کے فرائض سرانجام دیں گی

Published on December 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

555

ممبئی(یو این پی) بالی وڈ گلوکارہ مونالی ٹھاکر ریالٹی شو’’سارے گاما پا ٹو‘‘ میں جج کے فرائض سرانجام دیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی معروف گلوکارہ مونالی ٹھاکر بچوں کے گلوکاری کے مقابلے پرمبنی خصوصی ریالٹی شو’’سارے گاماپاٹو‘‘ میں جج کے فرائض نبھائیں گی۔ اس بات کا انکشاف خود گلوکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے پہلے گلوکاری مقابلے کے شو میں جج کے فرائض سنبھالیں گی اور ایک ہی قسط میں وہ بطور مہمان خصوصی کے ساتھ جج کے فرائض سنبھال رہی ہیں جس کی انہیں خوشی ہے۔ اس شو میں اس بار شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ شو27 دسمبر کو بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوجائے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes