آئندہ الیکشن بھی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گامنصور حیات ٹمن

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

Mansoor
تلہ گنگ (یواین پی)سابق ایم این اے و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار منصور حیات ٹمن نے سینئر صحافی و کالم نویس ملک عامر نوازسے انکی رہائش گاہ پر بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ میں آئندہ الیکشن بھی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گا اور اب ہم پوری طرح حلقے میں متحرک ہیں ۔ اور یوتھ کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اک نئے جوش اور ولولہ سے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی کی راہ دیں گے ۔عوام اب پوری طرح ن لیگ کو مسترد کر چکی ہے ۔ سانحہ پشاور کے حوالے سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو نشان عبرت بنا یا جا ئے ۔
ق لیگ کے مقا می رہنما ء حافظ عمار یاسراور سابق ایم این اے و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار منصور حیات ٹمن گذشتہ روز سینئر صحافی و کالم نویس ملک عامر نواز سے انکی رہائش گاہ محلہ ہوا پورہ پر ملنے آئے اور سینئر صحافی و کالم نویس ملک عامر نواز کو حج کی مبارک باد پیش کی۔ حافظ عمار یاسرنے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہما را مشن تلہ گنگ کی خدمت کر نا ہے جو کہ ہم کر رہے ہیں ۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں تلہ گنگ اور مضافات میں بے بہا ترقیاتی کام کرائے۔مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدسابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کا نعرہ تھا کہ میرے کام بولیں گے اور ہما رے کام بو ل رہے ہیں ۔ق لیگ کی پوزیشن پہلے سے بھی بہتر ہے ۔ اور ہم پورے حلقے میں 11 جنوری کو آمدسابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کے لئے محنت کر رہے ہیں اور عوام سے رابطے میں ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes