پیرمحل ،داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سخت چیکنگ

Published on December 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

23-12-2014 foto1
پیرمحل ( یواین پی)سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے پنجاب بھرمیں ہائی الرٹ جاری کردیا ، مقامی پولیس نے اہم مقامات پر پولیس ناکے لگا دئیے ،داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سخت چیکنگ شروع تفصیل کے مطابق سانحہ پشاور کے بعدحکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئی پنجاب نے پنجاب بھرمیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ہائی الرٹ جاری ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی تھانہ پیرمحل پولیس اور چوکی پولیس نے اہلکار مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرد ی اورمشکوک افراد کی کڑی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کر کے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes