سانحہ پشاور،نواز ، عمران کی حکومتوں کو مرکز اور خیبر پختونخواہ سے فوراً مستعفی ہوجانا چاہئے تھا ڈاکٹر احسان باری

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

bari
ہارون آباد(یواین پی)قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل کو اتنے دن گزر چکے ہیں مگر ابھی تک بین الاقوامی جمہوری اقدار و روایات کے مطابق متعلقہ حکمرانوں نے استعفیٰ نہیں دیا جبکہ نواز ، عمران کی حکومتوں کو مرکز اور خیبر پختونخواہ سے فوراً مستعفی ہوجانا چاہئے تھا کہ اتنے روز گزرجانے کے بعد بھی سیکورٹی لیپس جو واضح طور پر ہوا ہے اس کی تحقیقات ہی مکمل کرکے متعلقہ اداروں کے افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزائیں نہیں دی جاسکیں۔صرف پھانسیوں کے پھندے میڈیا پر دکھانے سے کچھ بھی نہیں ہوگا ۔کچھ موثر عملی اقدامات کرنے ہونگے جو کہ ناگزیر ہیں۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جب بھی آئندہ انتخابات کا انعقاد ہوا ،2013ء کے انتخابات کے نتائج کے مطابق زرداری اور عمران کی طرح نواز شریف کی پارٹی کے بھی کم از کم 65%بڑے بڑے جغادری جاگیردار امیدواراپنی اپنی ضمانتیں بھی نہ بچا سکیں گے کہ تاریخ کا پہیہ گھومتا رہتا ہے اور کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی حکمرانوں کیلئے باعزت راستہ سوائے استعفیٰ کے اور کوئی نہ ہے۔ اور نوازشریف صاحب کیلئے بہترین مشورہ یہ ہے وہ اقتدار کی بھول بھلیوں سے نکل کر اپنی صنعتی ایمپائروں اور بیرون ملک دیگر کاروباروں کی نگرانی کریں اور رائے ونڈی محلات میں شہنشاہانہ ٹھاٹ باٹھ سے سری پائے کھائیں، وہ حکمرانی کیلئے بنے ہی نہ ہیں اور نہ ہی کسی طرح اس کیلئے فٹ ہیں۔ انہیں تو مارشلائی فوجی حکمرانوں نے بھٹو دشمنی کیلئے وقتی طور پر مہرے کے طور پر تیار کیا تھا نہ کہ مستقل حکمرانیوں کیلئے۔ انہیں جب بھی اقتدار ملا انہوں نے مزید بگاڑ پیدا کیا ہے ۔ ملکی خزانوں کو اللے تللے کاموں پر خرچ کیا ہے جس سے ملکی حالات مزید گھمبیر ہوئے ہیں اور پسے ہوئے طبقات کی حالت مزید ناگفتہ بہ ہوگئی ہے ۔ مہنگائی ، غربت، بے روزگاری، بدامنی بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ اب چونکہ ملک میں پشاور جیسا عظیم سانحہ رونما ہوچکا ہے انہیں اب اسی بہانے سے اقتدار سے جان چھڑا کر باقی عمر یاد اللہ میں گزارنی چاہئے کہ عمرانی مطالبے پرتو وہ استعفیٰ دینے کو باعزت طریقہ نہیں سمجھتے تھے ۔ آخر میں ڈاکٹر باری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کی مکمل تطہیر کاعمل جلدا ز جلد مکمل کرکے اور مردم شماری کروا کر پہلے بلدیاتی اور پھر ملک گیر عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے تو ملکی کشتی منجدھار سے نکل سکے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy