دہشتگردی کے کینسر کا علاج نہ کیاگیاتوقوم معاف نہیں کرے گی نواز شریف

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

251644_58975029
اسلام آباد(یواین پی) ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے سر جوڑ لئے اس موقع پہ وزیراعظم نواز شریف نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے  کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف لولے لنگڑے فیصلوں کاکوئی فائدہ نہیں ، تمام پارلیمانی رہنماﺅں کو سانحہ پشاورتشویش ہے ، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا۔
پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشتگردی کے کینسر کا علاج نہ کیاگیاتوقوم معاف نہیں کرے گی ،موجودہ صورتحال غیرمعمولی اقدامات کی متقاضی ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت اداکی ،قوم ٹھوس فیصلوں کی منتظر ہے اور اب ایسانہیں ہوگاکہ دہشتگرد جو چاہیں کرگزریں ،کچھ عناصر نے ریاست کے خلاف ہتھیار اُٹھارکھے ہیں  معصوم بچوں کا قتل کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ، دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر اکٹھے ہیں ، اگر کسی کو اقدامات پر کوئی اعتراض ہے تو کھل کر بات کریں ،دنیا اور قوم آپ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ، ایسے ایسے سوالات ہوتے ہیں جن کا جواب نہیں ہوتا،جو ملک و قوم کے حق میں صحیح ہے تو وہی فیصلے کرناچاہیں ، ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں ۔ اگر اس مرض کے علاج کے لیے کسی پس و پیش کا شکار ہوئے تو یہ قوم کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا، ہمیں ایک ہوکر بھرپور وار کرناچاہیے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ایک ضرب عضب قبائلی علاقوں میں چل رہاہے ، اُسی طرح کی سوچ کے لوگ اگر ملک کے اندرونی حصے میں ہیں تو اُن کیخلاف بھی کارروئی ہونی چاہیے ، نئی افغان قیادت نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیاکہ افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گا،ہم نے امن کو موقع دینے کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن اُن کے نتائج آپ کے سامنے ہیں ، شدت پسند گروہوں میں بٹ چکے ہیں ۔
اجلاس میں مخدوم امین فہیم ،چوہدری اعتزازاحسن ، مشاہد حسین سید،رشید گوڈیل ،عمران خان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ، شیریں مزاری ، شاہ محمودقریشی ، ڈاکٹر عارف علوی ، مولانافضل الرحامن ، غلام احمدبلور ، افراسیاب خٹک ، بابر غوری ، غفورحیدری ، احسن اقبال ، سعد رفیق ، احسن کرمانی ، آزادکشمیر میں اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدراور آرمی چیف جنرل راحیل شریف و ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme