حکومت علاقائی صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے حاجی محمد الیاس چوہدری

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

RUJ khanewal
میاں چنوں(یواین پی)حکومت علاقائی صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے ،حاجی محمد الیاس چوہدری فنانس آر یو جے پنجاب۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) ضلع خانیوال ،جہانیاں،کبیروالا،کچا کھوہ،وجھیانوالہ اورمیاں چنوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے فنانس سیکرٹری پنجاب الیاس چوہدری سے خطاب ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) ضلع خانیوال ،جہانیاں،کبیروالا،کچا کھوہ،وجھیانوالہ اورمیاں چنوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فنانس سیکرٹری پنجاب حاجی محمدالیاس چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت علاقائی صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے ورنہ علاقائی صحافی راست اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی صحافیوں کی شب و روز کی محنت کی وجہ سے انتظامی اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے آتی ہے لیکن انتظامی ادارے علاقائی صحافیوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جوکہ کسی طور بھی مناسب نہیں ۔اس موقعہ پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس ( آر یو جے) ضلع خانیوال کے چیئر مین رضا جعفری ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر محمد یعقوب چوہدری ،سینئر نائب صدر سید ذوالقرنین حیدر ،نائب صدر سید عاصم عباس شیزاری،چوہدری طارق حنیف،جہانیاں سے محمد عثمان بشیر،عاکب رضا ،کبیر والا سے سید یاسر وقار شاہ،کچاہ کھوہ سے محمد یاسین چدھڑ،اصغر ،وجھیانوالہ سے ڈاکٹرمنظور حسین عابد،چوہدری منور حسین ،میاں چنوں سے محمد ارشد اقبال، چوہدری شعیب افضل ،میاں محمد عارف سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes