تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے 3لاکھ رضاکاروں پرمشتمل فورس تشکیل دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

NewUNN
گوجرہ (یواین این پاکستان)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے بیان تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے 3لاکھ رضاکاروں پرمشتمل فورس تشکیل دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمانڈر پولیس قومی رضاکاران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ و عوامی جسٹس پار ٹی پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد سعید راشد منج نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت پولیس قومی رضاکاران کے شعبے کی از سر نو تنظیم سازی ،یومیہ اعزازیہ 500روپے اور تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنائیں ہنگامی بنیادوں پر آرمی کے انسٹریکٹر سے آر کیو آرکے صحت مند تعلیم یافتہ جوانوں کو مقامی پولیس لائز میں تربیت دلواکر دہشت گردی،تخریب کاری کے نا سور کے خاتمے کیلئے خدمات پیش کرنے کا موقع دیں تو یہ شاہین دفاع ملک بحالی امن کیلے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہ ،گھر جاگھر، پبلک مقامات ،سیاسی، سماجی ،مذہبی رہنماؤں اورسکولوں، کالجوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس قومی رضاکاران کو بااختیار بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔محرم الحرم، الیکشن، قومی مذہبی تہوار رمضان المبارک میں مساجد ڈیوٹی،ربیع اول شریف میں عید میلاد النبیﷺ کے جلسے ،جلوسوں اور وی آئی پی موومنٹ سمیت ہر ہنگامی حالات میں پولیس انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ آر کیو آرکے کمانڈران، رضاکاران کا تعاون مثالی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题