مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارسادگی اور مذہبی جذبے سے منا رہی ہے

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 712)      No Comments

33
ملک بھر کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیدہ زیب برقی قمقموں ،
جھنڈیوں، آرائشی محرابوں کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ مذکورہ چرچز سمیت مسیحی برادری کے افراد نے اپنے گھروں میں کرسمس ٹریز کو بھی د لفریب نگینوں ، چھوٹی گھنٹیوں و دیگر آرائشی سازوسامان سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے، مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ مگر پروقار طریقے سے منانے کیلئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات اور عبادات کا آغاز کر دیا ہے
اسلام آباد(یو این پی) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھر کی مسیحی برادری کے 27 لاکھ سے زائد افراد بھی آج ( جمعرات کو) کرسمس کا تہوار سادگی ،مذہبی جوش و خروش ، روایتی عقیدت و احترام اور بھر پور طریقے سے منائیں گے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں گرجا گھروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیدہ زیب برقی قمقموں ، جھنڈیوں، آرائشی محرابوں کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ مذکورہ چرچز سمیت مسیحی برادری کے افراد نے اپنے گھروں میں کرسمس ٹریز کو بھی د لفریب نگینوں ، چھوٹی گھنٹیوں و دیگر آرائشی سازوسامان سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے، مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ مگر پروقار طریقے سے منانے کیلئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات اور عبادات کا آغاز کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں مسیحی گرجاگھروں میں موم بتیاں اور دیئے روشن کر کے اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر مختلف بڑے چرچز میں خصوصی میلوں اور تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مسیحی برادری کے غریب افراد میں بڑی تعداد میں عید گفٹ اور امدادی رقوم بھی تقسیم کی گئی ہیں اور ان کیلئے صوبہ بھر میں سستے کرسمس بازاروں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہ کرسمس کی خوشیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرسکیں۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں چرچز کی سیکورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں مسیحی برادی میں کرسمس کے تہوار کے سلسلہ میں زبر دست جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ ان کی طرف سے سجائے گئے کرسمس ٹریز اور سٹارز کی سجاوٹ نے رنگ پیدا کر دیا ہے۔ اس موقع پرمسیحی برادری کی جانب سے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے جبکہ کرسمس کی تقریبات کا آغاز’’ماس‘‘ کے اجتماع سے کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں گذشتہ رات سے شروع ہونے والی عبادات کا سلسلہ آج جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔ کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادری کے افراد خصوصاً بچوں اور خواتین میں زبردست گہماگہمی پائی جارہی ہے اور وہ بناؤ سنگھار سمیت گھروں اور چرچز کی تزئین و آرائش میں مشغول ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی ؑ کے یوم ولادت کے اعتبار سے منایا جانے والا کرسمس کاتہوار محبت ،امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور اس موقع پر تمام افراد اپنی رنجشیں بھلا کر ایک دوسرے سے باہم شیروشکر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سانتاکلاز جو بچوں کا پسندیدہ کردار ہے ان میں چاکلیٹ اور تحائف تقسیم کرتا ہے۔ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے افراد اپنے عزیز و اقارب کے گھروں میں کرسمس کیک ، مٹھائیوں ،تحائف ، ڈرائی فروٹس کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں اور مڈنائٹ سروسز بھی جاری ہیں جن میں مذہبی عبادات کے علاوہ مذہبی گیت گائے اور بائبل کی پڑھائی کر کے دینی رسومات کی ادائیگی بھی جاری ہے۔ دوسری جانب گرجا گھروں میں عبادات کے علاوہ بچوں کیلئے مذہبی علوم کے کوئز پروگرامز ، مختلف گیمزشوز، کرسمس فن فیئر، دیگر رنگا رنگ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کرسمس کارڈز کی ترسیل بھی بھر پور طریقے سے جاری ہے، صوبہ بھر میں آج کرسمس ڈے کے موقع پر تمام اہم مقامات سمیت مسیحیوں کی عبادت گاہوں ، چرچز اور ان کے تفریحی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کے احکا مات جاری کئے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنز کے انتظامی و پو.لیس حکام ، ریجنل پولیس آفیسرز، کمشنر ز ، رینج ڈی آئی جیز ،سٹی پولیس آفیسرز ، ڈی سی اوز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جس طرح رمضان المبارک اور محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا اسی طرح آج جمعرات کو بھی تمام شہروں میں بالعموم اور بڑے و حساس شہروں میں بالخصوص یوم قائد و کرسمس کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مسیحی بھائیوں کو اپنی رسومات و عبادات کی پرسکون ماحول میں سر انجام دہی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy