گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم مکمل

Published on December 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,089)      No Comments

3333

کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی گئی
کراچی۔۔۔کراچی کی گیار حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم مکمل جو20 دسمبر کو شروع گی گئی تھی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں مہم کی کارکردگی پر اظہار کا اطمینان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی گیار ہ حساس یو نین کونسلوں میں دو لاکھ 65 ہزار 928 بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے گئے ہیں۔گیارہ حساس یونین کونسلیں شہر کے پانچ مختلف اضلاع میں واقع ہیں، 3 یونین کونسلیں ضلع ملیر، 3 ضلع غر بی، 1 ضلع شرقی، 2 ضلع کورنگی اور 1 ضلع وسطی میں واقع ہیں۔ ملیر میں یونین کونسل وہری 2، سونگل 5 اور اتحاد ٹاؤن 2، ضلع غربی میں یو نین کونسل چشتی نگر7 ، منگھوپیر 8 اور سائٹ9 ، ضلع شرقی میں گجرو4 ، ضلع کورنگی میں یونین کونسل چکرا گوٹھ3 اور مسلم آباد2 اور ضلع وسطی میں یونین کونسل فردوس کالونی 2 شامل ہیں۔کمشنر نے کہا ہے کہ مہم میں علماکرام اور کمیونٹی کے لوگوں نے تعاون کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ علماکرام ، مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی کے لوگوں کے شکر گذار ہیں۔ ان کی وجہ سے بچوں تک رسائی اور انھیں پولیو کے قطرے پلانے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو بچے کسی بھی وجہ سے ر ہ گئے ہیں انھیں قطرے پلانے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے اور کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پولیوٹیموں نے خدما ت انجام دیں۔ ان کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے قطرے پلانے کا مقصد قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفو ظ بنانا ہے اور شہر اور ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں معاونت کر نا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بچوں کے مستقبل کا سوال ہے اس لئے ہر ممکنہ کو شش کی جا رہی ہے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ مہم کے اگلے مرحلہ کی منصوبہ بندی کی جائے اور ہر بچہ کو قطرے پلانے کا کام زیا دہ منظم اور مربوط طور پر عالمی ادارہ صحت، یونسیف کی مشاورت، شرکت کے ساتھ مکمل کیا جا ئے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme