اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،15ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے ، ہیر وئن ، بئیر ،وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 4پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم خا لد وقاص اور محمد علی کو گرفتا کرکے ان کے قبضہ سے 4ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔ تھا نہ بھا ر ہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم شیر زمان اور محمد کا مر ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ دو پسٹل معہ 42روند بر آمد کرلیے۔ تھا نہ کو رال پولیس نے اشتہاری مجر م کو فرار کرانے میں مدد کر نے پر ملزم لیا قت کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے انعام کا جھا نسہ دیکر دھو کہ دہی کر نے والے ملزم سنجر ی کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزم عامر محمو د کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھانہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم اکر ام اللہ کو گرفتار کرکے پسٹل معہ 9MMمعہ 12روند بر آمد کرلیے۔ تھا نہ شہزاد ٹا وئن پولیس نے دوران گشت ملزم محمد آ صف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 150گر ام ہیر وئن بر آمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی کے چلائی جانے والی مہم کے دوران 6 پیشہ ور بھکا ریو ں کوگرفتارکر کے انکے خلا ف بھکا ری ایکٹ کے تحت کا رروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جو نیجو نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔