بارسلونا، وحشی درندوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے عمر فاروق رانجھا

Published on December 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

DSC_6115
بارسلونا(یواین پی) پیپلز پارٹی سپین کے صدر حاجی عمر فاروق رانجھا نے بین المذاہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم سے کر سمس اور قائد اعظم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو شہید کرنیوالے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ایسے وحشی درندوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ خارجی دین اور ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم اور بیگناہ افراد کا خون بہانے والے ظالم درندوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے تمام مسیحیوں کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور پر وگرام کی چےئرپرسن جوزفین کرسٹینا کو خوبصورت انداز میں تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes