وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم (آج) سے شروع ہوگی

Published on December 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 837)      No Comments

02
اسلام آباد (یو این پی) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف 4 روزہ مہم (آج) پیرسے شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے بتایا کہ مہم کے دوران اسلام آباد کی 9 یونین کونسلوں بھارہ کہو، کرپہ ، کرال ، کری ، پھل گراں ، روات ، سہالہ ،سوہان اور ترلائی میں 45 ہزار 774بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ اسلام آباد دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔ مہم میں 45 ہزار 774بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 94 ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں۔ دیہی علاقوں میں 4 فکسڈ اور 3 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے 23 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے بتایا کہ یہ مہم اسلام آباد کے دیہی علاقوں جہاں پر آئی ڈی پیز رہائش پذیر ہے وہاں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے 293 پولیو کے کیسز آئے ہے تا ہم اللہ کے فضل وکرم سے اسلام آباد تاحال پولیو فری ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes