ہارون آباد،راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ گروپ کے جوائنٹ سیکرٹری ملک ثاقب کریم اعوان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب

Published on January 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 654)      No Comments

lawyer pic hnd
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد بارایسوسی ایشن کے الیکشن سال 2015میں راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ گروپ کے جوائنٹ سیکرٹری ملک ثاقب کریم اعوان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ،صدارت کے امیدوارں راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ اور محمد اشرف جتالہ ایڈووکیٹ کے مابین میدان 10جنوری کوسجے گا ،چیئر مین الیکشن بورڈ ڈاکٹر محمدموسی ایڈووکیٹ ،ممبران بورڈ حاجی محمد رزاق انو ایڈووکیٹ اور ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدارت کے امیدوار راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ اور محمد اشرف جتالہ ایڈووکیٹ،نائب صدر نعیم محمودافضل ایڈووکیٹ اورزاہد محمود سندھو ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری افتخار قیصر وڑائچ ایڈووکیٹ اور ارشد فاروق ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری صوفی عبد الغنی ایڈووکیٹ اورمحمدشریف گل ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا ۔جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ملک ثاقب کریم اعوان جو کہ راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ کے پینل سے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اور راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ کے ہی پینل سے ممبر مجلس عاملہ کے 10ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں منتخب ارکان میں تبسم اعجاز وڑائچ ایڈووکیٹ ،میاں محمد آصف حسین جاہ ایڈووکیٹ ،میاں عبد الراشد ایڈووکیٹ ،راؤ غلام محی الدین ایڈووکیٹ ،محمد عامر مشتاق بلوچ ایڈووکیٹ ،خان عبد الستار خان ایڈووکیٹ ،چوہدری زاہد منیر ایڈووکیٹ ،چوہدری اعظم علی اطہر ایڈووکیٹ ،میاں طاہر امین سکھیرا ایڈووکیٹ،میاں رشیداحمد موہل ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题