ملک سلیم اقبال کی کو شش سے مندیال چوک تلہ گنگ پر سوئی گیس کا وال نصب کیا گیا قاسم اعوان

Published on January 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

unnamed
تلہ گنگ (یو این پی )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کی کو شش سے مندیال چوک تلہ گنگ پر سوئی گیس کا وال نصب کیا گیا جس سے وارڈ نمبر دو ، تین ،اور چار کے رہا ئشیوں کا گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک سلیم اقبال کے قریبی عزیز ملک قاسم اعوان نے یونی ویژن نیوز پاکستان سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کی کو شش سے مندیال چوک تلہ گنگ پر سوئی گیس کا وال نصب کیا گیا جس سے وارڈ نمبر دو ، تین ،اور چار کے رہا ئشیوں کا گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔اس سے پہلے مکینوں کو گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے کافی پریشانی کا سا منا تھا ۔ اب تمام مکین ملک سلیم اقبال کے مشکور ہیں کہ ان کا مسئلہ حل ہوا اور وہ اس ذہنی کو فت سے آزاد ہو ئے ہیں۔

ملک سلیم اقبال کو سیاست سے آؤٹ قرار دینے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ملک قاسم اعوان
تلہ گنگ (یو این پی ) ملک سلیم اقبال کو سیاست سے آؤٹ قرار دینے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک سلیم اقبال کے قریبی عزیز ملک قاسم اعوان نے  یونی ویژن نیوز پاکستان سے بات چیت کر تے ہو ئے کہاکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کو سیاست سے آؤٹ قرار دینے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ان کی اپنی پارٹی پو رے پاکستان میں صرف ایک سیٹ تکی محدود ہو چکی ہے ۔ ملک سلیم اقبال آج بھی ایک مضبوط دھڑہ اور اپنا ووٹ بنک رکھتے ہیں ۔ مزید ملک قاسم اعوان نے کہا کہ تلہ گنگ کی عوام کو بکاؤ مال سمجھنے والے پہلے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں جن کی قیادت حلقہ این اے اکسٹھ کی عوام نے پہلے ہی مسترد کر دی ہے ۔ تلہ گنگ کی عوام آئندہ بھی ملک کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کو بھا ری اکثریت سے کامیاب کراتے رہیں گے اور ملک سلیم اقبال کا پورا دھڑہ مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا نے میں شا نہ بشا نہ ملک سلیم اقبال کے ساتھ ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes