ٹیکسلا ، ڈاکووں نےاہل خانہ کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے نقدی طلائی زیوارات دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

2757_72798318
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)ٹیکسلا میں ڈکیتی کی واردات، گیارہ مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے نقدی طلائی زیوارات ، موبائل فونز و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب محلہ فاروق اعظم ٹیکسلا میں شوریز بٹ نامی شخص کے گھر عقب سے سیڑھی لگا کر گیارہ مسلح ڈاکو گھس آئے اور آتے ہی گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا جبکہ گھر کی جامع تلاشی کے بعد تین لاکھ روپے نقدی ، دس تولے طلائی زیوارت جن کی مالیت پانچ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کے علاوہ گھر والوں کے قیمتی موبائل فونز اور قیمتی گھریلو اشیاء لوٹ لیں ، ادہر یہ مار قابل زکر ہے کہ مذکورہ گیارہ مسلح ڈاکو جو رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر میں داخل ہوئے تھے صبح چار بجے تک گھر میں موجود رہے ، ادہر جب واقعہ کی اطلاع پر سٹی چوکی پولیس آٹھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی ، یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران واہ کینٹ ٹیکسلا میں چوری راہزنی اور ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جبکہ کوئی ایسا دن نہیں ہوتا جب علاقہ میں کرائم نہ ہوں ،لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، لگتا ہے ،اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ،اور کرائمز کی بڑھتی شرح کا فوری نوٹس لیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog