پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیرِ اہتمام پُرعقیدت نعتیہ مشاعرے کا اہتمام

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 714)      No Comments

Dubai-PAD Pic
دبئی (حسیب اعجاز سے )میلادنبیﷺ کے حوالے سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیرِ اہتمام پُرعقیدت نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا،ظہورالالسلام جاوید کی زیرِ صدارات اِس محفل میں معروف نعت گو نعت خواں مقصود احمد تبسم نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی، نامور سکالرز پیر آغا کیلاش، ظہیر بدر، زینت لکھانی سمیت پیڈ کی نمایاں شخصیت طارق رحمان، نیئر نیناں نے نعت رسول مقبول ﷺ کے مختلف اور روشن پہلو پر خوبصورت مضامین پیش کئے۔نظامت کے فرائض نوجوان شاعر سلیمان جازب نے باخوبی انجام دیئے ۔شعراء کرام ،جن میں ظہورالاسلام جاوید،مقصود احمد تبسم، سلمان خان، یعقوب عنقا، ظہیر بدر، فرہاد جبریل اور تابش زیدی شامل تھے نے آپ ﷺ کے حضور نعت کا ہدیہ عقیدت پیش کر کے سماعتوں کو سکون اور دلوں کو نور بخشا۔محفل میں فیصل اکرام، طاہر زیدی، عبداللہ عدنان، خالد اعوان، کامران شیروانی، ارجمنڈ حسین سمیت ایمان والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام تک سامعین پر عجب سرور طاری رہا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes