جرمنی۔معروف مذہبی ،سماجی شخصیت ملک شمشاد کا ممتاز سہوترہ کے اعزاز میں عشائیہ

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

DSC_7123
جرمنی(یواین پی)معروف مذہبی ،سماجی اور کاروباری شخصیت ملک شمشاد نے معروف صحافی ممتاز سہوترہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس عشائیہ میں پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید سجاد نقوی،سید تصور حسین نقوی،سید صفدر،سید امداد حسین نقوی،سید قمر عباس اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ملکی حالات اور سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ ممتاز سہوترہ نے ملک شمشاد کا شکریہ ادا کیا۔کہ انہوں نے جس چاہت اور محبت کا اظہار کیا اسکو ہمیشہ یاد رکھونگا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید سجاد نقوی نے کیمونٹی کے فلاح بہبود کیلئے جوکام کےئے ان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے ملک شمشاد کی خدمات کو سراہا اور کہا ملک شمشاد جیسے مخلص انسان بہت کم ملتے ہیں۔جو عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔جرمنی کی پاکستانی کیمونٹی ملک شمشاد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ممتاز سہوترہ نے تمام دوست احباب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکالا اور عزت بخشی۔ملک شمشاد نے کہا ہم اپنے مہمانوں کی عزت کرنا خوب جانتے ہیں۔آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy