فن لینڈ کے قریب روسی فوج تعینات، یورپ پریشان

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

123ماسکو (یو این پی) یوکرائن کے معاملے پر یورپی یونین اور امریکہ سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کے بعد روس نے فن لینڈ کی سرحد کے قریب 800کے قریب فوجی تعینات کردیئے ہیں جس سے یورپ پریشان ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے برف پر جنگ لڑنے کے ماہر ’شمالی فلیٹ‘ کے اہلکا ر تعینات کیے ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے شمالی کمانڈرکے سربراہ ایڈمرل ولادیپروکولوف نے بتایاکہ ان فوجیوں کو فن لینڈ کی سرحد سے50 کلومیٹر دور روس کے قصبے الاکورونی میں تعینات کیا گیا ہے اور شمالی فلیٹ کا باقی حصہ بھی جلد یہاں تعینات کر دیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ شمالی فلیٹ میں بری فوج کے تین ہزاراہلکاروں سمیت 39 جہازاور 45 آبدوزیں شامل ہیں۔روس کے اس اقدام کو انٹار ٹکا پر اپنے دعوے کو تقویت دینے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے اور یورپ پریشان ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题