ٹماٹر غذائی اہمیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت کی حامل سبزی

Published on January 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 657)      No Comments

index
اسلام آباد (یواین پی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق ٹماٹر ایک اہم سبزی ہے اور 2012-13 میں صوبہ پنجاب میں اس کی کاشت 16201 ایکڑ جبکہ پیداوار 86269 ٹن حاصل کی گئی۔ ٹماٹر خوشنما رنگت اور بہترین ذائقہ کی بدولت انتہائی مفید سبزی ہے جسے دوسری سبزیوں کے ساتھ پکانے کے علاوہ سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر غذائی اہمیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت کی حامل سبزی ہے کیونکہ اس میں حیاتین اے، سی، ریبوفلیون، تھایامین اور معدنی نمکیات مثلاً آئرن، چونا اور فاسفورس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں ایک خاص قسم کا مادہ لائیکوپین پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کیلئے مفید ہے۔ ٹماٹر غذائی اہمیت کی وجہ سے مختلف مصنوعات مثلاً پلپ، چٹنی، کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر کو گھریلو سطح پر بآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف تازہ سبزی بلکہ کیمیائی زہروں اور سپرے کے اثرات سے پاک ٹماٹر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ٹماٹر کا وقت کاشت، بیج کا حصول، طریقہ کاشت اور دیگر کاشتی امور سے متعلق معلومات محکمہ زراعت سے حاصل کی جاسکتی ہیں تاکہ ٹماٹر کی گھریلو پیمانے پر کاشت کو فروغ دیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog