حکومت نے پی ٹی اے کو انٹرنیٹ پر شر انگیزی کیخلاف اقدامات کا حکم دیدیا

Published on January 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

123اسلام آباد(یو این پی) حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو حکم دیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر جاری شر انگیزی کی روک تھام کیلئے ہنگامی انتظامات کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میںہونے والے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدت پسندوں کی مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے بھی باقاعدہ طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر شدت پسند لٹریچر کی موجودگی قبول نہیں ہے اور اس کی نشاندہی کر کے ذمہ دار افراد کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes