پولیوایک لا علاج مرض لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے; جام عبدالمجید مصطفائی

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments

002 ROTARY members meet with DISTRICT BAR Presidentرحیم یار خان(یو این پی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر جام عبدالمجید مصطفائی ، سکریٹری رانا شیراز احمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے روٹری کلب سکھراور رحیم یار خان کے وفد سے ڈسٹرکٹ بار روم میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ پولیوایک لا علاج مرض لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے اگر\” پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار\” پر عمل کو یقینی بنایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کی اسی سال پاکستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہو جائے ۔ ر وٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے ممبرممتاز بیگ نے بتایا کہ گزشتہ سال 2014میں دنیا میں کل 356 بچے پولیو سے اپاہج ہوئے جن میں(50%)177کا تعلق فاٹا سے ہے جس کی وجہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکاراور ان تک نا ممکن رسائی سے ہے۔سکندر علی صدر اور احمد اویس سکریٹری نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقہ اثر میں پولیو مہموں کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔ روٹری کلب سکھر کے صدر ملک آفتاب محمود نے پریذیڈنٹ بارعبدالمجید مصطفائی کو روٹری کلب کی\”آئیں پولیو ختم کریں\” کی خصوصی پن لگائی اور انہیں اپنے پینل سمیت کامیابی پر مبارکبادبھی پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب کابینہ ،سابق صدر بار منظور وڑائچ،روٹری کلب سکھراور رحیم یار خان کے صدور اور سکریٹریز سمیت ملک آفتاب محمو ،سکندر علی،احمد اویس،راناعبدالجبار،عبدالرحمان افضل،سدی سمیع احمد،میجر(ر)ضیاء احمد،عمیر عزیز،عمران احمد، صوفی بشیر احمد،قیصر محمود، طیب بیگ آف ناروے د،ممتاز علی،شاہد حمید،وزارت حسین، غلام حسین کاہلوں ایڈووکیٹ دیگر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy