پٹرول بحران ،وزراعظم استعفیٰ دیں :شریں مزاری

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

123اسلام آ باد(یو این پی) تحریک انصاف کی ترجمان شریں رحمان نے پٹرول بحران پر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔شریں مزاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اسی لیے پٹرول بحران کی ذمہ داری نہیں لے رہی جبکہ پارلیمانی نظام میں کسی بھی مسئلے کی ذمہ داری وزراعظم کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹرول بحران پر وزیراعظم استعفیٰ دیںکیونکہ حکومت پٹرول بحران سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔کوئی بھی وزرات پٹرو ل بحران کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے اگر پٹرول بحران کی ذمہ دار وزرات خزانہ نہیں ہے تو کو ن ہے ؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا سارابوجھ پاک فوج پر ڈال دیا ہے او ر حکومت کے تمام بڑے عہدے اپنے رشت داروں میں بانٹ دیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme