لاہور(یو این پی) بھارت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 20قیدی رہا کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ان میں 17ماہی گیر جبکہ 3دیگر قیدی شامل ہیں جن کو سزائیں پوری کرنے پر رہا کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو سرحدی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ 124پاکستانی ماہی گیر ابھی بھی بھارتی حراست میں ہیں۔