حکومت مدد کرے تو بے روزگاری کم کر سکتے ہیں،ملک دو سال میں یورپ بن سکتا ہے:ملک ریاض

Published on January 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 913)      No Comments

لندن (یو این پی) چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض کاکہنا ہے کہ حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں ،ہمار ا ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہے دو سال میں یورپ کے برابر آسکتا ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ریاض کاکہنا تھا کہ حیدر آبادمیں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد جمعے کو رکھ دیاجائے گا،منصوبے سے 45 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، بیروزگاری ختم کیے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی میڈیکل کالج کی تعمیر شروع کر رہے ہیں ، کراچی کے بعد حیدو آباد اور سکھر میں بھی پروجیکٹ شروع کریں گے۔

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن وہی کام کرتا ہے جو حکومت کرتی ہے،3 لاکھ لوگوں کو مفت گھر بنا کر دیا جائے گا۔ ملک ریاض کاکہنا تھا کہ پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اگر ایل ڈی اے ہمارے پاس ہوتا تو پورے پنجاب کا بجٹ دیتے ۔

123

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes