جماعت اہل سنت کویت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

haji ji
کویت ( عبدالشکورابی حسن )آج سے چودہ صدیاں قبل فاران کی چوٹیوں سے جو شمع ہدایت نمودار ہوئی تھی،اُس کی لافانی جگمگاہٹ اور ابدی ایمان افروزی میں کسی دور میں بھی کمی واقع نہیں ہوئی۔جب سے آمنہؓ کے لال حضرت محمد مصطفیﷺ نے دُنیا میں قدمِ رنجہ فرمایا ہے ہر آنے والا لمحہ آپ ﷺ کا ذکر بلند ہو رہا ہے اور یہ صبحِ روز قیامت تک بلند ہوتا رہے کا ۔کویت میں مختلف تنظیمات محافل میلاد و محافل حمدونعت کا اہتمام بڑے تزک و احتشام سے کرتی ہیں ۔گذشتہ روز جماعت اہل سنت کویت کے بینر تلے عظیم الشان محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد ہوا جس کا اسٹیج اتنی خوبصورتی سے بنایا گیاہر آنے والا مہمان ذکر محبوب کل کائنات ﷺ کیلئے بنائے گئے اسٹیج کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکا اسٹیج کو تازہ پھولوں اور خوش رنگ بینروں سے سجایا گیااسٹیج بنانے کی نگرانی حکیم طارق محمود صدیقی نے کی دیگر ساتھیوں حافظ محمدشبیرکیلانی،رانا شبیر حسین اور میاں عرفان کی محنت نے اِس میں رنگ بھر دئیے۔مقررہ وقت سے کہیں پہلے عاشقان رسول ﷺ کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان انگلش اسکول جلیب الشیوخ کا وسیع و عریض اقبال ہال اپنی تنگ دامنی پر شرمندگی محسوس کر رہا تھا۔نقیب کویت حکیم طارق محمود صدیقی نے نظامت کیلئے مائیک سنبھالا تو ہال میں موجود سامعین و حاضرین نے اُن کا فقیدالمثال استقبال کیا۔انہوں نے صاحبزادہ قاری خلیل احمد رضوی صدر جماعت اہل سنت اور قاری محمد رضوان عارف نائب صدرجماعت اہل سنت کو اسٹیج پر آنے کی دعوت انہوں نے سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیبر ویلفیئر اتاشی نور الدین داوڑ، رانا منیر احمدصدر PNOکویت،حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک،محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت،سید ساجد علی شاہ اور غلام شبیر رفاعی کا اسٹیج پر استقبال کیا،تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد اشفاق سیالوی کے حصہ میں آئی انہوں نے تلاوت کلام پاک سے سامعین وحاضرین کے قلوب واذہان میں رس گھولا،بعد میں محمد رفیق کو نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین ﷺ کیلئے مائیک پر آنے کی دعوت دی گئی انہوں نے سوزو گدازکے ساتھ آمنہؓ کے لال ﷺکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے،اب باری تھی علی شاہد قادری کی اُن کے کلام کے دوران اکثر آنکھیں محبت رسول ﷺ کی تڑپ میں نم ہو گئیں انہوں نے سامعین کی طرف سے خوب داد حاصل کی،کویت کے شہنشاہ نقابت محمد طارق جو کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ نعت خوانی میں بھی بہت مہارت رکھتے ہیں انہوں نے سیاحِ افلاکﷺ کے حضور نذرانۂ عقیدت پیش کیا تو سبحان اللہ کی صدائیں درودیوار سے لگ کر فضاؤں میں تحلیل ہوتی رہیں۔نقیب محفل حکیم طارق محمود صدیقی نے صاحب تصنیف شاعر اور ادیب فیاض وردگ کو نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کیلئے دعوت دی تو انہوں نے جذبات سے بھر پور کلام پڑھا جسے سامعین مدتوں یاد رکھیں گے سامعین داد تحسین دیئے بنا نہ رہ سکے۔نقیب محفل حکیم طارق محمودصدیقی نے غلام سرور حسین نقشبندی کو نعت رسول مقبول ﷺُ کی دعوت دی اُن کی گرجدار آواز،خوبصورت اشعار اورعشق رسول ﷺ کی شدت سامعین وحاضرین کے قلوب واذہان میں اترتی محسوس ہو رہی تھی۔اُن کی نعت کے دوران ہر آنکھ آنسوؤں سے تر تھی اور لبوں پر سبحان اللہ کی صدا تھی اور فرطِ محبت سے حاضرین نعرے لگا رہے تھے۔غلام سرور حسین کی نعت کے بعد ھکیم طارق محمود صدیقی نے اُن نا ہنجار اور بدبخت لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو سرور کونین ﷺ کی شان میں بے ادبی کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہماری مائیں بانچھ نہیں جو غازی علم دین شہیدؓ،غازی عامر چیمہ شہیدؓ اور غازی عبداللہ انصاری شہیدؓ جسے فرزند پیدا نہ کر سکیں،انہوں نے ناموس رسالت مآب پر مدلل گفتگو کی اور کہاوہ قوتیں یاد رکھیں جو جانِ کائنات کی ہرزہ سرائی کر رہی ہیں ہم کسی صورت بھی جانِ کائناتﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔سامعین نے ہاتھوں کو اُٹھا کر ناموسِ رسالت مآبﷺ کے تحفظ کا عہد کیا۔شیخ محمد صملی عرب ریڈیو اور TVکا بڑا نام ہے عربی نعت کے حوالے سے انہیں شہرہ آفاق حاصل ہے انہوں نے آقاکریم ﷺ کی مدح سرائی کو ایک نیا رنگ اور ڈھنگ عطا کیا ہے۔محمد صملی نے ایسے انداز میں نذرانۂ عقیدت بحضور سرور کونینﷺ پیش کیا جو ہمیشہ سامعین کیلئے روحانی غذا کا سامان مہیا کرتا رہے گا جب وہ ذکر نبی کریمﷺ میں رطب اللسان تھے تو محسوس ہو رہاتھا کہ گنبدحضراء کے مکیں آقاﷺ کی چادرِ رحمت میں سب سامعین چھپ گئے ہیں ایک روحانی سماں تھا جس کو احاطہ تحریرمیں لانا مشکل ہے ،ذکر اُس کا تھا جس کے ذکر کو رب کریم نے ورفعنا لک ذکرکہا اور قرآن مجید برہان رشید میں اللہ رب العزت نے سرورکونین ﷺ سے منسوب اشیاء کی قسمیں ارشاد فرمائی ہیں۔محمد صملی نذران�ۂ عقیدت پیش کر رہے تھے تو ہرآنکھ کے خشک جھروکوں سے سیلاب اشک امنڈ کر گالوں کو تر کر رہے تھے ۔محمدصملی نے جب مائیک کو چھوڑا تو مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد اسلم خان پنڈال میں تشریف لائے تو قاری خلیل احمد رضوی،غلام شبیر رفاعی،قاری محمد اشفاق سیالوی اور قاری محمد رضوان عارف نے اُن کا استقبال کیا،سامعین و حاضرین اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور اپنے محبوب مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔اب باری تھی کویت میں مقیم ممتاز علمی و فکری شخصیت صاحبزادہ قاری خلیل احمد رضوی صدر جماعت اہل سنت کی اُنہوں نے مختصراََ خطاب فرمایا،انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں آمنہ کے لال حضرت محمد مصطفیﷺ کا میلاد مبارک پڑھا۔انہوں نے کہا آمد مصطفیﷺ سے قبل بھی آمنہؓ کے لال ﷺ کا ذکرتھا ،آج بھی حضور ﷺ کے ذکر کے تصدق سے ہماری سانسیں چل رہی ہیں ،اور قیامت تک آپﷺ کا ذکر بلند ہوتا رہے گا،انہوں نے آنے والے تمام سامعین وحاضرین اور مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا ۔قاری خلیل احمد رضوی کے بعد سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد اسلم خان مائیک پر تشریف لائے انہوں نے جماعت اہل سنت کے اراکین کو تنی عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی انہوں نے آمنہؓ کے لالﷺ کی سیرت اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا اللہ رب العزت، رحمت للعالمین کے صدقے ہم سب پہ رحمتیں نازل فرمائے۔سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خطاب کے بعد حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک نے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اورماجدالحسینی(کویتی) کی طرف سے 20افراد کیلئے عمرہ کا اعلان کیا تو اعلان سماع فرماتے ہی ہر شخص محبت رسول ﷺ کے بحر بیکراں میں نہا گیا۔قاری خلیل احمد رضوی،قاری رضوان عارف،حافظ محمد شبیر،رانا منیر احمد ،حکیم طارق محمود صدیقی اورمحفل میلادالنبیﷺمیں سیاسی ،سماجی،دینی،ادبی اور ثقافتی شخصیات نے سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔حکیم طارق محمود صدیقی کی نقابت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے یادگاری شیلڈ سے نوازا اور دوسری شیلڈ کویت رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کی فروغ حمد ونعت کے حوالے سے خدمات انجام دینے کے اعتراف کے طور پر محمد اسلم خان سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان (کویت) نے پیش کی۔درود و سلام کے بعد قاری محمد رضوان عارف نے عالم اسلام،پاکستان اور کویت کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کرائی،جماعت اہل سنت نے مصطفائی لنگر کا وسیع انتظام کیا تھا،گھروں کو واپس جاتے ہوئے اُن کی خدمت میں مصطفائی لنگر پیش کیا گیا۔محفل میلادالنبیﷺ کو خوبصور ت اور تاریخی بنانے کیلئے محمد یاسین،میاں محمد عرفان ،رانا شبیر حسین،قاری محمد اشفاق،محمد حنیف قادری،شبیر بٹ،ندیم مغل،شبیر کیلانی ،ماما اصغر،محمد آصف ،صوفی محمداکرم اور ثاقب انجم نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题