مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک محمد افضل کے اعزاز میں آل راجپوت آرگنائزیشن کا عشائیہ ، ملک محمد افضل کی خدمات کو سراہا گیا

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,032)      No Comments

DSC_7273ٹوکیو(30جنوری2015ء )پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما ملک محمد افضل کے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے سینئر نائب صدر اور آل راجپوت آرگنائزیشن کے مرکزی صدررانا ابرار حسین اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے نائب صدراور آل راجپوت آر گنائزیشن جاپان کے صدر راجہ صابر حسین نے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں جاپان کی معروف سیاسی،سماجی،مذہبی اورکاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ ملک محمد افضل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رانا ابرار حسین نے کہا کہ ملک محمد افضل انسانیت کی میراج پر ہیں۔ یہ جاپان سے لے کر پاکستان ،چلی ،افریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی خدمت انسانیت کر رہے ہیں جس پر میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں اور آج آئے ہوئے مہمانوں کا بھی مشکور ہوں کہ جن نے مجھے اور میرے مہمان کو سر آنکھوں پر بٹھایا۔ ان کے بعدراجہ صابر حسین،خالد فریدی،ملک خالد منور اور محمد نعیم خان نے بھی ملک محمد افضل کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اورملک صاحب کی سماجی خدمات کا اعتراف کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مسلم لیگی رہنما اور صحافی ضحاک زاہد خان نے سر انجام دیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری علی حسن کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا اور بعد میں نعت خواں شبیر مصطفویٰ نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ پروگرام کو جاپان کے معروف شعراء اکرام نے چار چاند لگا دیے جن میں محبوب نجمی جیسے سچے کھرے اور پرجوش شاعر بھی شامل تھے اور پر سوز نغمین آواز کے مالک نوید امین جیسے شاعر بھی تھے وہیں الفاظ پر بھر پور گرفت رکھنے والے اور دل سوز شاعر خاد فریدی بھی موجود تھے اور محفل کو خوبصورت بنانے کے لیے اور دلوں و دماغ کو معطر کرنے کے لیے ملک خالد منور نے اپنی آواز کا خوب جادو جگایا آخر میں ضحاک زاہد خان جن کی شاعری ہمیشہ سب سے ہٹ کر ہوتی ہے اور جو شاعری کو عبادت سمجھ کر اور حق سمجھ کر اپنے ملک و قوم کے حالات حاضرہ پر لکھتے ہیں آن نے پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے پھولوں کو خراج تحسین پیش کی پروگرام میں شامل ہر شخص بہت لطف اندوز ہوا ملک محمد افضل جو اس محفل کے مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے رانا ابرار حسین اور راجہ صابر حسین کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مجھے جو عزت افزائی دی ہے میں وہ مدتوں نہیں بھول سکتا ۔ ملک محمد افضل نے پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتال کی تفصیلات بھی بتائیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے آخر میں قاری علی حسن کی دعائے خیر پر پروگرام کا اختتام کیا گیا اور پر تکلف کھانوں سے مہمانوں کیتواضع کی گئی۔

DSC_7312

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme