شمالی وزیرستان (یو این پی) پاک افغان بارڈر کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر نایان کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔تاہم دہشت گردوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔