سیالکوٹ (یو این پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے سجیت گڑھ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے بھر پور جوابی کاروائی کی گئی ہے جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں۔