پاکستان کی ترقی دنوں کی بات ہے:مارگن سٹینلے

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,025)      No Comments

کراچی (یو این پی) پاکستان کے دشمن اور حاسد جتنا بھی پراپیگنڈہ کرلیں لیکن معروضی حقائق کچھ اور ہی کہتے ہیں۔ دنیا کے 42 سے زائد ممالک کو مالی اور معاشی مشاورت  فراہم کرنے والی معروف کمپنی مارگن سٹینلے کے چیف انویسٹمنٹ سٹریٹجسٹ ڈیوڈ ایم ڈارسٹ نے پیشن گوئی کردی ہے کہ یہ بات طے ہے کہ پاکستان دنیا پر چھانے والا ہے اور اب یہ صرف وقت کی بات ہے کہ یہ کب ہوتا ہے۔ اپنے ایک تازہ ترین لیکچر میں ان کا کہنا تھا کہ آنے والی دہائیوں میں ملکوں کی ترقی میں ڈیموگرافکس (آبادی کی تعداد معیار وغیرہ) اہم ترین کردار اداکریں گی اور پاکستان ایک ایسا ملک ہے کہ جسکی 10 کروڑ سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر لوگوں کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کی آبادی کی اوسط عمر 32 سال ہے اور یہ ان 9 ممالک میں سے ایک ہے جو ملکر اگلے 35 سال کے دوران ایک اورچین بن چکے ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کو بھی نہایت منفرد اور اہم قرار دیا اور پاکستانی معیشت، آبادی اور جغرافیے کی بناءپر تجزیہ دیا کہ آنے والے وقت میں یہ ملک دنیا کے افق پر چمکنے والا ہے۔

ڈاکٹر ڈارسٹ 11 کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کا شکار دنیا کے چند بہترین مالی و معاشی تجزیہ کاروں میں کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے بارے میں ان کے لیکچر کا مورال بین الاقوامی میڈیا میں بھی شائع ہورہا ہے۔

123

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog