پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ کینٹ حسن ابدال کا ماہانہ اجلاس

Published on January 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

unnamed
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ کینٹ حسن ابدال کا ماہانہ اجلاس ، مقامی سطح پر ہسپتالوں میں سیکورٹی نظام کو مربوط بنانے کے لئے لائح عمل طے کیا گیا،ڈاکٹرز کی پی ایم اے ایل میں رجسٹریشن کی تجدید سمیت مختلف امور زیر بحث لائے گئے،ہیلتھ کیر کمیشن کے ساتھ روبط تیز کرنے پر اتفاق ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ کینٹ حسن ابدال کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزمعروف معالج السید ہسپتال کے ایم ایس و سینئر آرگنائزرڈاکٹر سید اسدعلی شاہ ، چیف آرگنائزر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر شاہد نواز،ڈاکٹر عبدالمالک برقی، لیڈی ڈاکٹر سعیدہ،کرنل (ر)ڈاکٹر محمد شاہد خان،، ڈاکٹر آئیون اعجا زبھٹی،ڈاکٹر الہی بخش، ڈاکٹر رضوان صدیقی، ڈاکٹر وسیم شہزاد، ڈاکٹر شبیر احمد اور ڈاکٹر زاہد نے شرکت کی، اجلاس میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں سیکورٹی کے اقدامات ، سمیت دیگرامور پر غور کیا گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو مذید بہتر بنانے کے لئے اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے تمام ڈاکٹر ز متفق ہیں،انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ مریضوں کی فلاح و بہبود اور انکی حفاظت کے ضمن میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کا بنیادی مقصدواہ کینٹ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود اور پرائیوٹ سیکٹر میں صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کرنا ہیں ،اس ضمن میں ڈاکٹرز خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت اپنی بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،،ڈاکٹر سید اسد علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اکیڈمی نے فیصلہ کیاہے کہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں گے جس کے لئے مربوط لائح عمل طے کیا گیا ہے۔نکا کہنا تھا کہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹرز کے جملہ مسائل حل کرنے کا فورم ہے ، اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے ،ڈاکٹروں کے اشتراک سے لوگوں کے متعدد صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کو بھی حل کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy