ہمارا برائیڈل شو2015کا میلہ 6فروری کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں سجے گا

Published on January 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 795)      1 Comment

Ta
کراچی (یو این پی) عورت کاخوبصورتی سے تعلق صدیوں سے چلا آرہا ہے اور سب جانتے ہیں کہ خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے اور خوبصورتی عورت کا زیور ہے میں نے سوچا کہ اُن صدیوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کی عوام کی بے پناہ مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تفریح کا چھوٹا سا تحفہ ’’ہمارا برائیڈل شو2015‘‘کی صورت میں دوں جو کہ کراچی کے پرورنق ہوٹل میں مورخہ 6فروری2015ء کو منعقد ہوگی جس میں الیکٹرانک میڈیا ، میڈیا سیلیبریٹیز، ثقافتی اداروں کی شخصیات سمیت ساتھ مقامی اخبارات کے صحافیوں کی شرکت متوقع ہے مقامی کمپنی کے بینر تلے ہمارابرائیڈل شو2015 کی آرگنائزر محترمہ فرحت پروین نے نمائندہ خصوصی کو دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کراچی کی لڑکیاں اور خواتین جو اپنے ہنر میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، اُن کے ہنر کو دنیا کے سامنے لائیں اور اس کیلئے انہوں نے کراچی میں روزافزوں ترقی حاصل کرنے کی خواہشمندنئی بیوٹیشنز اور ڈیزائنرز پر مشتمل یہ پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں لڑکیاں اور خواتین اپنے فن کے ذریعے اس پروگرام میں دلہنوں کی سجاوٹ کے ساتھ اپنے تیار کردہ ملبوسات کی عکاسی کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہماری اس کاوش کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے میں عورتوں کی ترقی کیلئے مثبت سوچ رکھنے والے صحت مند معاشرے میں اپنے کردارکو سامنے رکھتے ہوئے بیوٹیشنز اور ڈیزائنرز کی محنت کو نہ صرف سراہیں گے بلکہ عوام النّاس تک پہنچانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اورمستقبل قریب میں تعاون کرنے میں ہر ممکن کوشش کرتی رہیں گی۔

Readers Comments (1)
  1. safia Ahmed says:

    Bohat zaberdast kosish Ki farhat parveen nay. Khass kar un ladies kay Lye jin kay ghar me parlour hoty or un ko mushkalat ka samna karna parta hay. Un sab kay Lye ya behtreen moka hay khod ko promote karny ka..





WordPress Blog

Free WordPress Themes