جوانوں کی شرکت سے پولیو کے موذی مرض کو پاکستان سے ختم کرنے میں بڑی مدد ملے گی: ممتاز بیگ

Published on January 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

DSC01247رحیم یار خان ( یو این پی) روٹری انٹرنیشنل کی پولیو پلس کمیٹی کے ممبر ممتاز بیگ نے روٹری کلب کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ الائیڈ بنک کی مقامی ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ کی تقریب انعامات میں کہا کہ پولیو کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے سے نوجوانوں کی شرکت سے اس موذی مرض کو پاکستان سے ختم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔اچھی صحت بہترین دماغ پیدا کرتی ہے جو ملک و قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔ شیخ خلیفہ سپورٹس سٹیڈیم میں وننگ ٹیم کے کپتان فراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں اصفہان لطیف، رضوان بشیر، علی رضا، شبیر انجم، کاشفعباس، عثمان، سلیم،ہارون، مدثر، یعقوب شاہ،معود عالم، سمیر، نوید، مبشر، بلال، حمید مزاری،مسعود گل اور حمزہ خا لد نے کہاکہ پولیو سے محفوظ بچے ہی کھیل کود سکتے ہیں لہذا تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو دیکسین کے قطرے پلا کر انہیں معذور ہونے سے بچائیں۔ تمام کھلاڑیوں اور معززین میں پولیو شرٹس ، کیپس اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog