پاکستان کے مسائل کا واحد حل خلافت رشدہ کا نفاذ ہے۔ مولانا بشیر احمد شاد

Published on February 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

unnamed
عارف والا(رانا نزیر احمد شاہین)جمیعت علماء اسلام (س)پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا بشیر احمد شاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل خلافت رشدہ کا نفاذ ہے۔جب تک ملک میں خلافت راشدہ کا نظام رائج نہیں ہو گا امن قائم نہیں ہو سکتا۔جمیعت علماء اسلام (س) ہر قسم کی فرقہ واریت اور دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کوسیکولر زم کا درس دینا شروع کر دیا ہے۔جمہوریت کا راگ الا پنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔حکومت امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف وکلاء بھی باہر نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔عدلیہ کے ہوتے ہوئے فوجی عدالتوں کا قیام درست نہیں۔وکلاء کی تحریک میں وکلاء کا ساتھ دیں گے۔وہ رانااحمد مبین سرور کی رہائش گاہ واقع شاہنواز کالونی عارف والا میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ہمیں متحد ہو کر ملک کی بقاء کے لیئے کوششیں کرنا ہوں گی۔سانحہ پشاور ،سانحہ شکار پور و دیگر دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔میں نے خود آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا ہے سکول میں عام آدمی داخل ہو ہی نہیں سکتا۔حکومت وقت شفاف تحقیقات کرائے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکر ٹری مولانا مفتی خالد اظہر اور تفصیل عارف والا کے امیرمفتی عثمان کا کہنا تھا کہ خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔انشاء اللہ آنے والا دور خلافت راشدہ کے نظام کا دور ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题