وفاقی پولیس کو بھی موبائل فون کالزکاسراغ لگانے کااختیارمل گیا

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

123اسلام آباد(یو این پی) وفاقی پولیس کو پہلی مرتبہ موبائل فون کی کالز کا سراغ لگانے کی ٹیکنالوجی فراہم کر دی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جڑواں شہروں کی پولیس کو اس قسم کے آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ تاہم اس سے قبل ایسے تمام آلات فوج کے خفیہ اداروں کے پاس ہوتے تھے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پولیس کو اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی ہے اور پولیس کو اس ضمن میں مطلوبہ سازوسامان اور گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے قانون نافد کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد ا±ن اہلکاروں کو بھی تربیت دی ہے جو صدر اور وزیر اعظم سمیت بیرون ملک سے پاکستان کے دورے پر آنے والی اہم شخصیات کی سکیورٹی کے لیے لگائے گئے روٹ پر تعینات ہوتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان اہلکاروں کو تربیت دینے کی منظوری فوجی قیادت نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy