ہمارا برائیڈل شو2015 کے عنوان سے میلہ کراچی میں آج سجے گا

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

10690063_805182792888949_5826691722323555633_n
کراچی (یو این پی) ’’ہمارا برائیڈل شو2015‘‘ کا میلہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں آج شام سجے گا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی بیوٹی پارلرز کی ہنرمند خواتین اپنی کاوشوں کو اسکرین پر لائیں گی ، نمائندہ خصوصی کے مطابق آرگنائزر فرحت پروین نے کراچی میں روزافزوں ترقی حاصل کرنے کی خواہشمندنئی بیوٹیشنز اور ڈیزائنرز پر مشتمل یہ پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں الیکٹرانک میڈیا ،معروف شخصیات، ثقافتی اداروں کے رہنماسمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا، اخبارات کے صحافیوں کو دعوت دی گئی ہے ان کے خیال میں کراچی کی لڑکیاں اور خواتین اپنے ہنر میں کوئی ثانی نہیں رکھتیں، اُن کے ہنر کومیڈیا کے سامنے لانے کے لیے یہ خوبصورت پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں ہنرمندخواتین دلہنوں کی سجاوٹ کے ساتھ اپنے تیار کردہ ملبوسات کی عکاسی کریں گی ذرائع سے مزید یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی اس طرح کا پروگرام ترتیب دے رہی ہیں جو آئندہ آنے ولے دنوں میں متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes