چینی صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر رضامندی ظاہر کردی

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) چین کے صدر جن پنگ نے پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی خصوصی تقریب میں بطور مہان خصوصی شریک ہونے کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس 23 مارچ کو پچھلے 7سال سے منسوخ ہونے والی خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ چینی صدر کو اس تقریب میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

جب چینی وزارت خارجہ سے اس دعوت سے متعلق پوچھا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں اور چین چاہتا ہے کہ ان تعلقات کو اسی طرح آگے بڑھتے رہنا چاہیئے۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر سے قبل چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

اس سے قبل چینی صدر گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان آ رہے تھے تاہم وفاقی دارالحکومت میں جاری احتجاجی دھرنوں کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔ واضح رہے بھارتی یوم جمہوریت پر امریکی صدر باراک اوباما کی خصوصی شرکت کے بعد چینی صدر کی یوم پاکستان پر پاکستان آمد کو اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog