شرح سود کم کرکے سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہے: ممتاز بیگ

Published on February 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

002 PHOTO OF MUMAZ BAIGرحیم یار خان ( یو این پی) معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے بتایاہے کہ بینکاری کاموجودہ نظام استحصالی ہے ۔سٹیٹ بنک کا شرح سودمزید ایک فیصد کم کرکے 8.5%تک لے آنے سے ممکن ہے سرمایہ کاری میں کچھ اضافہ ہو سکے مگردوسری طرف بنک اور مالیاتی ادارے اپنی آمدنی برقرار رکھنے اورسودی اخراجات گھٹانے کیلئے بچتوں پریقینی طورپر شرح منافع میں بہت زیادہ کمی کردیں گے جو چھوٹی بچتوں اورسرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ، بیواؤں، سینئر سیٹیزنز اور پینشنرز کے کے ساتھ سرسراظلم، ناانصافی اور ان پر اس مہنگائی کے دور میں ڈرون حملہ کے مترادف ہے۔شرح سود میں اتار چرھاؤ معمول کی بات ہے مگر اس سے بڑے قرضہ دار اور امیر لوگ امیر تر، متوسط طبقہ غریب جبکہ غریب طبقہ غریب تر ہو رہا ہے۔ معیشت کے اصول \”سرمایہ کاری بچتوں کے برابر ہوتی ہے\” کے تحت بچتیں کم ہونے سے سرمایہ کاری بھی کم ہو جائے گی مگر بڑے قرضہ دار ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی فائدہ میں رہیں گے لہذا ایسی عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں جس سے چھوٹی چھوٹی بچتوں اور سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اورقومی سطح پر بچتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ اوربنکوں و دیگر مالیاتی اداروں میں رقوم رکھنے والوں کو معقول منافع بھی مل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog