پنجاب حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے بابر حیات تارڑ

Published on February 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

12-2-2015  Secretary Cooperative
وہاڑی( یواین پی)سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے وہاڑی میں کوآپریٹوسوسائٹیز کے ذریعے ملک ڈیریز کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے کوآپریٹو ملک شاپ سے سستے دودھ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کے ہمراہ اقبال روڈ وہاڑی پر پلان پاکستان کے اشتراک سے کوآپریٹو اراضی کا قبضہ واگزار کراکے قائم کی گئی ملک شاپ کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی،اسسٹنٹ کمشنرکامران خان،پلان پاکستان کے عمران جاوید، معیز علی، مالک حیدر،ڈی او کوآپریٹو مہر رب نواز سہو، رجسٹرارکوآپریٹوچودھری اخلاق گجر،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید،ٹی او آر راؤ نعیم خالد،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، زونل چیف کوآپریٹوبینک چودھری افضل،ڈپٹی زونل چیف طاہرشاہ،اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو عبدالقیوم ،انجمن تاجران کے صدرارشاد حسین بھٹی بھی موجود تھے سیکریٹری کوآپریٹوبابر حیات تارڑنے کہا کہ کوآپریٹو ملک شاپ پر تازہ اورخالص دودھ55روپے فی لیٹرفروخت کیا جا رہا ہے جس سے مقابلہ کی فضا میں دیگر ڈیریز شاپس مالکان کو بھی دودھ کی قیمتیں کم کرنا پڑی ہیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں کوآپریٹو سسٹم کے تحت ملک پیکنگ پلانٹ لگانے کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں سیکریٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائیٹیز کو فعال کر کے مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیا کی جا سکیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme