بارسلونا، سہوترہ ہاوس میں جوزفین کرسٹینا کا اظہر عباس اور چوہدری احسان کھرل کے اعزاز میں عشائیہ

Published on February 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

DSC_8141w
بارسلونا(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ق سپین کی صدر محترمہ جوزفین کرسٹینا نے سہوترہ ہاوس میں چینل 5ٹی وی کے نمائندئے برائے سپین اظہر حسین اور مسلم لیگ ن کتلونیا کے صدر چوہدری احسان کھرل کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا۔ جس میں پاکستان پریس کلب سپین کے صدر حق نواز چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ عشائیہ میں جن دوسرئے رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ن لیگ سپین کے سرپرست اعلیٰ چوہدری افضال احمد، ڈپٹی سیکریٹری خلیم بٹ، سیاسی رہنما راجہ ضیاء صدیق، ن لیگ آزاد کشمیر سپین کے سیکریٹری مالیات راجہ محمد رفیق، چوہدری ایاز مٹھانہ اور چوہدری جاوید اقبال چک سکندر نے شرکت کی۔ جبکہ اظہر عباس و دیگر مہمانوں کے پہنچنے پر محترمہ جوزفین کرسٹینانے انکا استقبال کیا اور اظہر عباس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ آخر میں جوزفین کرستینا اور ممتاز منیر سہوترہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔اظہر عباس اور چوہدری احسان کھرل نے جوزفین کرسٹینا کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا اور پُرتکلف عشائیہ پر انکا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题