چین نے پاکستان میں اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ کھول لیا

Published on February 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) چین نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوطی دینے کیلئے دارلحکومت اسلام آباد میں اپنا دنیا بھر کا سب سے بڑا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے اس پیشرفت کو پاک چین باہمی دوستی کی مضبوطی کا عکاس قرار دیا ہے۔ قبل ازیں امریکی شہر واشنگٹن میں موجود چینی سفارتخانہ سب سے بڑا چینی سفارتخانہ تھا۔ اس کے علاوہ بھارت میں موجود چینی سفارتخانہ بھی کم از کم 300 افراد کے سفارتی عملے پر مشتمل ہے۔ میڈیا کو جاری معلومات میں اسلام آباد میں بنائے جانے والے نئے سفارخانے سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی جب پاکستان اور چین اکنامک کوریڈور کی تعمیر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog