ویسٹاس ونڈ سسٹمزہوا سے توانائی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت سے تعاون کرے گی

Published on February 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

Photo Release

کراچی( یو این پی ) صوبہ سندھ میں ہوا سے توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ اور ڈنمارک کی ونڈ انرجی کی مشہور کمپنی ویسٹاس ونڈ سسٹمز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئیے ہیں جس سے سندھ میں ہوا سے توانائی کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ویسٹاس کمپنی اور سندھ حکومت کے سینےئر عہدیدار نے کیے،ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب وزیراعلی ہاوس میں ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جسپرایم سورنسن بھی شریک تھے۔

عالمی شہرت یافتہ ڈنمارک کی کمپنی ویسٹاس پوری دنیا میں ہوا سے توانائی(ونڈانرجی)اور ٹربائنزکی تیاری میں اعلی مقام رکھتی ہے جو اب پہلی دفعہ پاکستان میں تجارتی سطح پر ہواسے توانائی کے منصوبوں کے لیے ٹربائنز فراہم کرے گی۔اس مقصد کے لیے گزشتہ سال ڈنمارک کے سفارتخانے کے تعاون کے ویسٹاس کے وفد نے سندھ کے دورے کے دوران حکومت کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ویسٹاس ایشیا کے نائب صدر گرراڈکریو نے کہا کہ پاکستان ونڈ انرجی کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے،جہاں اب ہماری کمپنی کام کرنے کے لیے تیار ہے،یہ مفاہمت کی یادداشت 2014میں ہونے والی ملاقاتوں کا نتیجہ ہے جس میں ونڈ انرجی کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کا عزم کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ ونڈ انرجی کے حوالے سے وسائل سے مالا مال ہے اور ویسٹاس اس شعبے میں تجربے،صلاحیت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے اور اسی وجہ سے اہم منصوبے کی کامیابی کی قوی امید رکھتے ہیں۔
ڈنمارک کا اسلام آباد میں سفارتخانہ ویسٹاس کے پاکستان میں کام کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ونڈ انرجی کے حوالے سے سفارتخانہ کئی کانفرنسز کا انعقاد کر چکا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جسپر ایم سورنسن نے کہا کہ پاکستان میں ونڈ انرجی کے لیے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور ڈنمارک ونڈ انرجی کی پیداوار اور ٹیکنالوجی میں مارکیٹ لیڈر ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈنمارک اپنی بجلی کی ضروریات کا چالیس فیصد ونڈ انرجی سے پورا کرتا ہے۔

ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ڈنمارک کی ونڈ انرجی میں تجربے، مہارت، اور ٹیکنالوجی میں کامیابی کی کہانی سے سندھ بہت زیادہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے،میں خوش ہوں کہ پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماحول دوست اور فعال اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ وسیع تکنیکی مہارت اور تجربے کی حامل ویسٹاس وسیع پیمانے پر ونڈ انرجی کے پلانٹ لگا کر پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس سندھ حکومت کو ونڈ انرجی کے سو میگاواٹ کے منصوبے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گیااور اس کی استعداد بعد میں سو میگا وا ٹ تک بڑھائی جاے گی، ویسٹاس کی معاونت اور ڈنمارک کے سفارتخانے کی مدد سے منصوبے کے لیے قر ضے کا حصول بھی آسان ہو سکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme