پیپلز پارٹی کی قیادت نچلی سطح سے نئی تنظیم سازی کے ذریعہ انقلابی تبدیلیاں لائے گی،نتاشا دولتانہ

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

nn
بورے والا(یو این پی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر سابق ایم این اے نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نچلی سطح سے نئی تنظیم سازی کے ذریعہ انقلابی تبدیلیاں لائے گی جس سے پارٹی کی خاطر سختیاں جھیلنے والے اسکے حقیقی وارثوں سے ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کرنے اور پارٹی کو مذید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی افواہیں پھیلانے والوں کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ آج بھی ملک کی سب سے مقبول اور بڑی پارٹی صرف او رصرف پیپلز پارٹی ہے پیپلز پارٹی کی خواتین نے ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو(شہید) اور محترمہ بے نظیر بھٹو(شہید)کے نظریہ اور سوچ کو زندہ رکھا ہے اب انشاء اللہ پارٹی کی خواتین کو ہر سطح اور ہر فورم پر نمائندگی دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر احسن سردار بھٹی کی قیادت میں اُنکے آفس میں استقبال کے لیے آنے والے پارٹی عہدیداران،خواتین اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ملکی سالمیت کو اولین ترجیح سمجھ کر پاک فوج کے جوانوں کے حوصلوں کو بلند کیا ہے اور ملک سے اس ناسور کے خاتمہ کیلئے ایک بہادر جرنیل ہونے کا ثبوت دیا ہے اس موقع پر ضلعی صدر پی ایل پی محمد صدیق بھلر،کیپٹن (ر)محمد اسماعیل،غلام مرتضیٰ چوہان،زیارت علی غوری،چوہدری عبدالستار،غلام حیدر جٹ،ملک بغداد احمد،محمد سلیم قریشی،نعیم احمد نعیم،نذیر احمد گجر،طاہر سلیم چوہدری،زاہدہ شاہین گوگی،زبیدہ ملک،حاجی سردار علی بھٹی اور دیگر راہنماؤں و کارکنان نے اُنکی بورے والا آمد پر اُنکا والہانہ استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes