وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی اسلام آبادمیں ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے ملاقات

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

CM PUNJAB with TURK Prime Minister-1اسلام آباد(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اسلام آبادمیں ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعلقات کومزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترک وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تہذیبی ، ثقافتی ، تاریخی او ربرادرانہ تعلقات قائم ہیں۔پاکستان اور ترکی کی باہمی دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی روایات کے حامل دوستانہ تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستان کا مخلص دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے۔سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ترک حکومت اورعوام نے ہمیشہ اپنے پاکستانیوں بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیاہے۔ متعدد ترک کمپنیاں پنجاب حکومت کے سا تھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس کا شاندار منصوبہ پاک ترک دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے مابین معاشی ،تجارتی اور سماجی شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ ترکی کی موجودہ قیادت اور حکومت کے دوران ترکی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہواہے۔ترکی دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے اور ترکی کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان او ر ترقی کے عوام بھائی چارے ،محبت اور دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔ وزیراعظم ترکی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔پاکستانی عوام زلزلے اور سیلاب کے دوران اپنے ترک بھائیوں کی محبت اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ طیب اردگان ہسپتال ترک عوا م او رحکومت کا پاکستانیوں کے لئے شاندار تحفہ ہے۔ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے ۔پاک ترک دوستی کے فروغ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کردار لائق تحسین ہے ۔ ترکی او رپاکستان ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme