کالی آندھی کا چیلنج،پاکستانی بلے بازوں کی پتھروں کی سل پر بھرپور پریکٹس

Published on February 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 673)      No Comments

06
کرائسٹ چرچ ۔۔۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی باؤنسی وکٹوں پر بلے بازوں کی ناکامی کے بعد انہیں پتھر کی سلائڈ کے اوپر ٹریننگ کرانا شروع کر دی۔ پاکستانی ٹیم کو گیارہویں ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں کالی آندھی کا چیلنج درپیش ہے، روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد یہ میچ گرین شرٹس کیلئے اہمیت اختیار کر گیا ہے اسلئے کھلاڑی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستانی ٹیم کالی آندھی سے نبرد آزما ہونے کیلئے کرائسٹ چرچ میں موجود ہے جہاں پر اس نے مسلسل دوسرے روز بھی پریکٹس کی، باؤنسی وکٹوں میں بلے بازوں کی ناکامی کے بعد انہیں پتھروں کی سل پر پریکٹس کرائی گئی۔ شارٹ پچ ڈلیوری کو کھیلنے میں بلے باز ناکام دکھائی دیئے جس کی وجہ سے ٹیم کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کو نئے مرحلے سے گزارہ ہے اور اسی وجہ سے انہیں سیدھی پچ کی بجائے پتھر کی سل پر پریکٹس کرائی گئی۔ کیمپ میں بلے بازوں کے ساتھ باؤلرز کی تکنیکی خامیوں کو دور کرانے کے علاوہ فیلڈنگ کو بھی بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog