تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین اور سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے افتخار چوہدری

Published on March 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

received_10204903557901965-1
جدہ(یو این این پاکستان بیورو چیف زکیر احمد بهٹی)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹی انفرمیشن انجینئر افتخار چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے سینئر عہدے داران حاجی سیف اللہ قصوری ذاہد محمود عوان،پروفیسر سید راشدعلی،عبداللہ رحمان،عدنان فاروقی،ریاض بڈانی،عمیر عابد،قیصر جاوید،محمد شاہد،عمران خان، ارشاد خان اور تحریک انصاف کشمیر سعودی عرب کے صدر راجہ نصیر کے عزاز میں پاکستان تحریک انصاف انصافین جدہ کے ممبر شپ کوآرڈینیٹرجماعت علی گجر کی طرف جدہ کے مقامی ہوٹل میں دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے ممبران اور ورکروں نے شرکت کی اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین اور سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے اور ہم انشااللہ آنے والے الیکشن میں پھرپور مقابلہ کریں گے اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو ملک کا وزیر عظم بنایئں گے،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہو جائے گا ، اس موقعہ پر میزبان جماعت علی گجر نے کہا عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک میں غربت کا خاتمہ کرسکتا ہے اور غریبوں کو انصاف  دلاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes