نرگس فخری اور ورن دھون کی لوسٹوری کی خبریں منظرعام پر آگئیں

Published on March 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

066
ممبئی(یو این پی )بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری اور ورن دھون کی لو سٹوری خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں مگر دونوں فلم سٹارز نے اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یواین پی کے مطابق ورن دھون اور نرگس فخری میں بڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے کچھ زور پکڑنے لگے ہیں۔ دونوں اداکار کئی مرتبہ ایک ساتھ دکھائی دیئے لیکن نرگس فخری کہتی ہیں کہ ورن صرف ان کے اچھے دوست ہیں۔ ماضی میں عالیہ بھٹ اور ورن دھون کی لو سٹوری کے بھی خوب چرچے تھے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس فخری، عالیہ بھٹ اور ورن دھون کے درمیان دوریوں کی وجہ بنیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes