میاں محمد نواز شریف کی روضہ رسول ہر حاضری

Published on March 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

FB_IMG_1425680856203-1
جدہ (بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی )وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے آخری مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے.انہوں نے روضئہ رسول صل اللہ علیہ و الہ و سلم پہ حاضری دی اور سلام ہیش کیا. بعد ازآں انہوں نے نوافل ادا کئے اور اسلام،امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی خوشحالی کےلئے دعائیں کیں. گزشتہ شب وزیر اعظم نواز شریف نےمدینہ منورہ میں مسلم لیگی کارکنوں کو عشائیہ دیا.وزیر اعظم نے اس موقع پر کارکنوں کومتحد رہنے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ اپنے وطن قانونی طریقے سے بهیجنے پر زوردیا انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن و،دہشت گردی کے خلاف ہم تمام جماعتیں متحد ہیں اور شمالی علاقوں میں ضرب عصب آپریشن کامیابی سے جاری هے. وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام اور پاکستان کو درپیش اقتصادی،توانائی بحران کے خاتمے کےلئے سنجیدگی سے جدوجہد کر رہی هے.انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ اور بیرونی سرمایہ کاری کیلیے پر امن بنانا ہم سب کا فرض ہے.وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا گیا ہے…سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے اور یہاں مقیم ہموطن سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور اپنے ملک پاکستان کا امیج بلند کریں.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme